Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ کے دوران 30 لاکھ افراد نے ٹرینوں سے سفر کیا 

مال گاڑیوں کے ذریعے 30 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان منتقل کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹرینوں سے سفر کیا ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران 208 فیصد  اضافہ ہوا ہے‘۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ’ مال گاڑیوں کے ذریعے سال رواں کے دوران 30 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان منتقل کیا گیا‘۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ  دیکھا گیا ہے۔ ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کنٹینرز منتقل کیے گئے۔
یہ اعدادوشمار مملکت بھر میں تمام مال گاڑیوں سے متعلق اور سال رواں کی پہلی سہ ماہی تک محدود ہیں۔ 

شیئر: