لندن - - - - - فٹبال یورپا لیگ کے میچ میں اجاکس کی ٹیم نے شالکے کو یکطرفہ کھیل کے بعد دو صفر سے ہرا دیا۔یورپا لیگ کے میچ میں اجاکس اور شالکے کی ٹیموں میں جوڑ پڑا،اجاکس نے کھیل کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور 24 ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر پہلا گول داغ دیا۔اجاکس کے کھلاڑیوں نے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں وہ 52 ویں منٹ میں دوسرا گول داغنے میں کامیاب ہو گئے،حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ دریں اثناء فرانس میں یورپا لیگ میں لیون اور بیسک ٹاس کے تماشائیوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ انہوں نے گراؤنڈ میں آتش بازی پھینکی اور دھویں کے بموں سے حملے کئے۔ بہت سے شائقین گراؤنڈ میں پہنچ گئے۔ ان میں بیشتر ترک تھے۔ اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر میچ دیکھنے والوں پر لڑائی کے دوران ایک دھاتی سلاخ سے بچی کو ڈرایا دھمکایا گیا۔