اسلام آباد ... ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی۔ عمران خان کو بھی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ اس کے سربراہ اسپیکر خود ہونگے۔ پارلیمانی کمیٹی نیشنل ایکشن پلان پر تیز رفتار عملدر آمد کو یقینی بنائے گی۔ فوجی عدالتوں سے مقدمات کی سول عدالتوں میں منتقلی کی نگرانی بھی کرے گی اور اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 33رکنی کمیٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پر مشتمل ہے۔ تمام پارلیمانی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔کمیٹی میں وزیرقانون زاہد حامد، نوید قمر، عمران خان ڈاکٹر فاروق ستار ، مولانا فضل الرحمان ،غلام مرتضی جتوئی، غوث بخش مہر، محمود اچکزئی، طارق اللہ ، غلام احمد بلور شامل ہیں۔چوہدری پرویز الہی ، اعجاز الحق، کمال خان بنگلزئی، شیخ رشید، عثمان ترکئی ،افتخار الدین ، آفتاب شیرپاو ، عیسی نوری، شاہ جی گل ا?فریدی، مشاہد اللہ خان،شیری رحمان ، جہانزیب جمال دینی ، حاصل بزنجو ، مظفرحسین شاہ، ہدایت اللہ ، طلحہ محمود ،سعید مندوخیل ، سراج الحق ، اسرار اللہ زہری ، عثمان کاکڑ ، اعظم سواتی ، الیاس بلور اور طاہرمشہدی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔