سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو جہاں متعدد اداکاروں اور نامور شخصیات کی سپورٹ حاصل ہے وہیں شوبز انڈسٹری کے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو ان کے مخالف نظر آتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جن کی ویڈیو کلپس اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو جس میں سابق وزیراعظم عمران خان پاکستانی ماڈل ایان علی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایان علی کی درخواستیں مسترد‘ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکمNode ID: 380566
-
ایان علی کے اثاثے ضبط کرنے کے لیے تفصیلات طلبNode ID: 392876
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا یہ ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے۔ پہلی میرے نام پر ٹی آر پی کمانا (کیونکہ خود کمانا اور کھانا آپ کی فطرت ہی نہیں) اور دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں۔‘
خیال رہے ایان علی پر الزام ہے کہ وہ 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالا گیا۔
دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے
پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)
دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)
چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی
جیسے پہلے نہیں بنتی تھی /1 pic.twitter.com/dDbvWEUQwi— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022
ایان علی کے جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم افسر کو ایان علی نے مروا دیا۔
عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ ’آج بھی آپ کو میری ضرورت ہے چار سال آپ وزیراعظم رہے، میں اس دوران بھی جھوٹے مقدموں سے بری ہوئی، پھر بھی میرا ذکر کیے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔‘
جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے
جیسے آپ کے اس جھوٹ کے کہ میرے کیس کے تفتیشی افسر کا قتل ہوا
میرے کیس میں تفتیشی افسر ایک انسپکٹر سلیم تھے پہلے دن سے
آج تک زندہ ہیں ہٹے کٹے ہیں اور اپنے ڈیپارٹمنٹ سے انعام لے رہے ہیں مجھ پر جھوٹی کیس ڈالنے کے
ہر کورٹ ڈوکیومنٹ پر اُن کا نام ہے /3 pic.twitter.com/K6egWZdhmR— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022