Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'کھانا پکانے کا مطلب گھر والوں سے محبت کا اظہار ہے'

نانی اماں کا خیال ہے کہ اپنا ہنر سوشل میڈیا سے نوجوان نسل تک پہنچا سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ  میں رہنے والی نانی اماں سعودی بزرگ خاتون نجات عبدالمجید نہ صرف خاندان بھر کی بچیوں، نواسیوں اور پوتیوں کو بلکہ تمام سعودیوں کو کھانا بنانے کی ترکیب بتانا چاہتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی خاتون کا مشن بہترین عرب ڈشیں تیار کرنے اور دیگر ممالک کی ڈشوں کی ترکیب اورکھانا پکانے کے طریقے اور مہارت کو  دیگر افراد میں منتقل  کرناہے۔

سعودی خاتون نےاپنا ہنر دکھانے کے لیےعرب نیوز کی ٹیم کو گھر مدعو کیا۔

سعودی خاتون کی نواسی شہاد نجم نے بتایا ہے کہ ہماری نانی اماں کا کھانا پکانے کا طریقہ ہمیشہ سے خاص رہا ہے جس میں خاندان اور دوستوں کے لیے ان کی محبت کی جھلک ہوتی  ہے۔
بزرگ خاتون نجات کی بیٹی اور شہاد کی والدہ بسمہ عمیر نے بھی اس بات کی تائید اور تصدیق کی ہے کہ ماما کے کھانا پکانے کا مطلب ہی یہ ہے کہ آپ کا گھر والوں سے  محبت کا اظہار  ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کرنے کے بعد کہ کھانا پکانے کے ہنر اور تجربے کی دولت کو  بانٹنا  ایک بہت اچھا خیال ہے انہوں نے کھانا پکانے کی اپنی خاص ترکیبیں  اور چند انتہائی لذیذ اور مستند عرب پکوان تیار کرنے کی تجاویز شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔
سعودی خاتون نجات عبدالمجید  سوشل میڈیا کے ذریعے اب  نے صرف خاندان بھر میں بھر انسٹاگرام سے منسلک ہونے کے بعد پوری دنیا کے ساتھ @annati_1 کے نام سے جاتی ہے۔

میرا مشن تمام سعودیوں کو کھانا بنانے کا ہنر اور ترکیب بتانا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

شہاد نجم کا مزید کہنا ہے کہ 'انا' وہ چیز ہے جسے آپ نانی اماں کہتے ہیں، لفظ کے آخر میں 'Ti'  ان کے ساتھ محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری تمام کزن ضرور یہ تکرار کرتی ہیں کہ وہ میری انا ہیں، نہیں نہیں وہ میری انا ہیں۔
انسٹاگرام پر نام کا فیصلہ کرتے وقت ہم سب نے اس نام کو سب کی نانی اماں بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس لیے اس کا نام 'اناتی' رکھا گیا۔
بسمہ عمیر نے بتایا ہے کہ ہم صرف اپنی نئی نسل کے لیے ان کے کھانا پکانے کی تراکیب کو دستاویز کرنا چاہتے تھے لیکن میری ماں کا خیال تھا کہ ہم ان کی کھانا بنانے کی تراکیب کو نوجوان نسل تک پہنچا سکتے ہیں۔
نجات عبدالمجید اور اس کے اہل خانہ نے عرب نیوز کی ٹیم کو اپنے گھر مدعو کیا تاکہ وہ انہیں باورچی خانے میں اپنے ہنر دکھا سکیں اور دیکھیں کہ کھانا اس محبت بھرے بندھن کا ایک لازمی حصہ ہے جو وہ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ بانٹتی ہیں۔
 

شیئر: