نئی دہلی۔۔۔بی جے پی دہلی کے سربراہ منوج تیواری کہا ہے کہ اگر دہلی میں بی جے پی برسراقتدار آگئی تو ہم بجلی کے بلوں میں 30فیصد کمی کردینگے۔ادھر کیجریوال کی جماعت عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی آئی تو وہ بجلی کی قیمتیں بڑھا دیگی۔تیواری نے کہا کہ کیجریوال مجھ سے خوفزدہ ہیں۔کیجریوال نے منوج تیواری کا پروانچلی کہہ کر مذاق اڑایا جس پر منوج کا کہنا تھا کہ اس سے کیجریوال کی دماغی سطح کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔