Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے افغانستان اور چاڈ میں فوڈ باسکٹ تقسیم 

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں 1200 فوڈ باسکٹ تقسیم کرائی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں 1200 فوڈ باسکٹ تقسیم کرائی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ننگر ہار کے فوڈ باسکٹ کی تقسیم سے7 ہزار 200 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کے بحران سے دوچار ضرورت مندوں میں غذائی اشیا کی تقسیم کا کام کرا رہا ہے۔ 

7 ہزار 200 ضرورت مندوں کے خوراک مسائل حل ہوئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے چاڈ کے وارہ علاقے میں بھی 1200 فوڈ باسکٹ تقسیم کرائی ہیں۔ جس سے7 ہزار 200 ضرورت مندوں کے خوراک مسائل حل ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب متعدد ممالک اور متاثرہ اقوام میں انسانیت نواز امدادی مشن چلا رہا ہے۔ افغانستان، چاڈ اور دیگر ملکوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

شیئر: