شاہ سلمان مرکز نے انتہائی ضرورت مند افغانیوں میں 550 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں
شاہ سلمان مرکز نے چاڈ کے لیے بھی فوڈ باسکٹ فراہم کیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان کے کونر علاقے میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں 550 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں۔ اس سے 550 خاندانوں کو فائدہ ہوا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مند خاندانوں کو غذائی اشیا ہنگامی بنیادوں پر فراہم کررہا ہے۔ افغانستان میں مذکورہ فوڈ باسکٹ کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے چاڈ کے دریالی علاقے کے عایش شہر میں ایک روز قبل 200 فوڈ باسکٹ تقسیم کرائی تھیں جن سے 1200 افراد کو فائدہ ہوا۔
سعودی عرب خصوصا ایشیائی اور افریقی ممالک میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی فہرست تیار کرکے انہیں انسانی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کررہا ہے۔ چاڈ اور افغانستان دونوں ملکوں میں ایسے ہی خاندانوں کو ان دنوں امداد فراہم کی گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں