Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف ادیب مختار مسعود انتقال کرگئے

لاہور.... سابق وفاقی سیکرٹری اور معروف ادیب مختار مسعود ہفتے کو لاہور میں انتقال گئے۔ ان کی عمر89 تھی۔ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس سرکاری افسران کے علاوہ کالم نگاروں، ادیب،شاعروں سمیت اور احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختار مسعود نے آواز دوست سمیت دیگر تصانیف سے ادبی دنیا میں شہرت حاصل کی۔ صدر ممنون اور وزیراعظم نواز شریف نے مختار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختار مسعود کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مختار مسعود اپنے عہد کے عظیم دانشور تھے۔ علمی دنیا میں ان کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔

 

شیئر: