Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے مردان کے واقعہ کا از خود ٹوٹس لے لیا

اسلام آباد .. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے مردان یو نیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا سے 36 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس نے کہا کہ واقعہ کی تمام تر تفصیلات اور اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ دریں اثناءخیبرپختونخوا حکومت نے واقعہ کی عدالتی انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے سمری پشاورہائی کورٹ کو بھیج دی ۔ چیف جسٹس عدالتی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کریں گے۔ایف آئی آر میں نامزد8 ملزمان کو مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ دوسری طرف پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مشال خان کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔

 

شیئر: