Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم گرما کے آغاز پر سکولوں کے اوقات میں تبدیلی

جدہ کے تعلیمی اداروں میں اسمبلی 6 بج کر45 منٹ پر ہوگی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسم گرما کے آغاز پر وزارت تعلیم نے سکولز کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
اوقات میں تبدیلی تمام شہروں میں کی گئی ہے تاہم ہرشہر میں طلوع آفتاب کے وقت کا حساب سے سکولوں کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق اتوار 22 مئی 2022 سے جدہ کے تمام تعلیمی اداروں میں اسمبلی 6 بج کر45 منٹ پرجبکہ کلاس کاآغاز7 بجے ہوگا۔ 
ریاض ریجن میں سکول اسمبلی 6 بج کر15 منٹ پرشروع ہوگی جبکہ پہلا پیریڈ 6:30 پرشروع ہوگا۔
حفر الباطن، الزلفی کمشنری، القویعیہ، الخرج میں بھی کلاسوں کا آغاز ساڑھے چھ بجے ہوگا۔ 
واضح رہے ان دنوں مملکت میں موسم گرما عروج پرہے۔ شدید گرمی کی لہر نے تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ طلبہ کی سہولت کے لیے سکولوں کے اوقات میں  تبدیلی کی گئی ہے۔

شیئر: