Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے سویڈن کے ایلچی برائے او آئی سی کی ملاقات 

مملکت میں متعین سویڈش سفیراوروفد کے ارکان موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیراسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ سے پیر کو ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی’ میں تعینات سویڈن کی وزارت خارجہ کےخصوصی ایلچی نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر سویڈن کی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کی کوآرڈینیٹر اور مملکت میں متعین سویڈش سفیراوروفد کے ارکان موجود تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیراسلامی امور نے کہا کہ ’سعودی عرب تمام انسانوں کے احترام، انتہا پسندی و شدت پسندی کی مخالفت، اعتدال پسندی اور میانہ روی کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ اس سے ہمیں بڑا نقصان ہوا۔ مملکت دہشت گردی کا شکار ہونے والے ان ممالک میں سے ایک ہے جو سب سے پہلے اس آفت سے دوچا رہوئے‘۔ 
ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ ’دہشت گردی کے انسداد اور اس کے  اسباب کے خاتمے کے لیے پوری دنیا کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ رائےعامہ کو انتہا پسندی، نفرت اور شدت سے ہٹ کر دین سکھانا ہوگا‘۔
سویڈن کی سفیر نے کہا کہ’ دہشتگردی کے انسداد، رواداری کے فروغ اور مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے کے حوالے سے تعاون بڑھانا ہوگا‘۔ 
سویڈّن کی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ’ مملکت پوری دنیا میں دہشت گردی کے انسداد میں بڑی مدد کررہا ہے‘۔
انہوں نے انسداد دہشتگردی فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: