سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
قائم مقام سیکریٹری جنرل ڈاکٹر آمال بنت عبداللہ الھزاع نے وفد کی قیادت کی۔ انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر( آئی ایس ای ایف) 2022 میں ایوارڈ یافتہ طلبہ و طالبات وفد میں شامل تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے بین الاقوامی مقابلے میں خداداد صلاحیت کی حامل طالبات اور طلبہ کی کامیابی پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ’ وطن عزیز کے فرزندوں اور بیٹیوں نے مملکت کا سر بلند کیا ہے‘۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ’ آپ نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ روشن مستقبل کی بہترین شروعات ثابت ہوگی‘۔
انہوں نے آئندہ مرحلے میں طلبہ و طالبات کی کامیابی کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يستقبل وفد #موهبة والطلبة الموهوبين والموهوبات الفائزين في معرض آيسف 2022 معبراً عن سعادته وفخره بما حققه الطلبة في المسابقة العالمية والظهور المشرف بهذا الإنجاز الرائع المحفز لغيرهم من أبناء الوطن.#واس pic.twitter.com/renDONyDLP
— واس الأخبار الملكية (@spagov) May 24, 2022