سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی اور افریقہ امور ادارے کے ڈائریکٹر جنرل جوناتھن کیئر نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور نیوزی لینڈ کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے افق کاجائزہ لیا گیا۔
عادل الجبیر اور نیوزی لینڈ کے دفتر خارجہ کے عہدیدار نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ میں بحر الکاہل کے جزائر اور بحر اوقیانوس کے ادارے کے ڈائریکٹر فیصل المندیل بھی موجود تھے۔