عادل الجبیر سے برطانوی رائل کالج فار ڈیفنس کے وفد کی ملاقات
امن و استحکام کے لیے سعودی کوششیں بھی زیر بحث آئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرمملکت برائے امورخارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں برطانوی رائل کالج فار ڈیفنس سٹڈیز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔
ہر سطح پر امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششیں بھی زیر بحث آئی ہیں۔
عادل الجبیر نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے بارے میں برطانوی وفد کے استفسارات کے جواب بھی دیے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری بھی موجود تھے۔
برطانوی رائل کالج فار ڈیفنس سٹڈیز کی قیادت میجر جنرل (ر) سٹیفن میکن کررہے تھے۔