الجبیرسے اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹرکی ملاقات
مملکت اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کےطریقوں کا جائزہ لیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں مملکت کے لیے اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر نتالی فوسٹر نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فریقین کی باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کے بانی ممبر ممالک میں سے ایک ہے۔ مملکت علاقائی و بین الاقوامی مسائل کی گتھیاں سلجھانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ یکجہتی کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ مذکورہ ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔