اعتمرنا ایپ میں ای میل ایڈریس کیسے تبدیل کیا جائے؟
ای میل ایڈریس تبدیل کرنا انتہائی آسان ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے اطمینان دلایا ہے کہ اعتمرنا ایپ میں ای میل ایڈریس تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ مشکل کام نہیں اس کے لیے تین معمولی امور انجام دینا ہوں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج سے ٹوئٹر پر ایک شخص نے دریافت کیا تھا کہ ’اعتمرنا ایپ پردرج ای میل ایڈریس تبدیل کرنا ممکن ہے؟‘
اس حوالے سے وزارت حج نے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’اعتمرنا ایپ کو اوپن کرنے کے بعد اس کی سیٹنگ میں جائیں جہاں نجی کوائف کے براؤز کوکلک کریں اس میں درج پرانے ای میل ایڈریس کی جگہ نیا ای میل ایڈریس فیڈ کریں اور اسے ’محفوظ‘ کر دیں اس طرح اعتمرنا ایپ میں ای میل ایڈریس باسانی تبدیل ہوجائے گا۔