استنبول... ترکی میں ہونے والے آئینی ریفرٹڈم میں98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی۔ 'ہاں' کہنے والوں کی تعداد 51.3 فیصد ہے۔ 'نہیں' کہنے والوں کی تعداد 48.7فیصد ہے۔ حکمراں جماعت نے اپنی کامیابی کا دعوی کیا ہے۔ اپوزیشن نے ریفرنڈم کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔حزب مخالف کی اہم جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی 60 فیصد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ترک سرکاری میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں صدارتی محل کے باہر جشن منانے کے لئے جمع ہونے والے ہزاروں افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ترک صدر اردگان پارلیمانی نظام کو ایگزیکٹو صدارت سے بدلنا چاہتے ہیں۔ ریفرنڈم کی منظوری کی صورت میں اردگان 2029 تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔ ا نہیں وسیع اختیار حاصل ہو جائیں گے۔ترک صدر رجب طیب اردگان کافی عرصے سے ملک میں صدارتی نظام لانے کے خواہاں ہیں۔