Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 199.06 پر پہنچ گئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
پچھلے ہفتے کے آخری دن روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 199.76 روپے تھی جو 70 پیسے کی کمی کے بعد 199.06 پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 53.07، اماراتی درہم 54.19، کویتی دینار 650.99، عمانی ریال 517.02، بحرینی دینار 528.00 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 251.35 روپے رہی۔
30 مئی کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 198.25 اور قیمت فروخت 200.25 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 52 اور قیمت فروخت 53 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 53 اور قیمت فروخت 54 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 251 اور قیمت فروخت 253.5 روپے رہی۔

شیئر: