Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں داخلے پر پابندی، سعودی عرب کے پہاڑ محبت کی لازوال داستان کے گواہ ،جدہ میں پاکستانی ‏نائٹ پروگرام کے علاوہ گزشتہ ہفتہ کی ویڈیوز

اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی:عمرہ یا حج اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی کا نفاذ آج جمعرات سے ہوا ہے۔
سیامی بچے عدن سے ریاض منتقل:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےحکم پر وزارت دفاع کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے یمنی سیامی بچوں کو عدن سے ریاض منتقل کر دیا گیا ہے ۔
سعودی عرب کے پہاڑ محبت کی لازوال داستانوں کے گواہ:سعودی عرب کے کئی پہاڑ اور وادیاں محبت کی لازوال داستانوں کی گواہ ہیں ۔ عرب شعرا کے علاوہ اردو کے ادیبوں ، شاعروں نے بھی سعودی عرب میں جنم لینے والی محبت کی داستانوں کو اپنے انداز سے بیان کیا ہے ۔
جدہ میں پاکستانی نائٹ پروگرام میں فنکاروں کے فن کا مظاہرہ:جدہ کے امیر ماجد پارک میں پاکستانی نائٹ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مزاحیہ فنکاروں کے علاوہ دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
جدہ سیزن میں بچوں کے میلے میں رشا رزق کی شرکت:جدہ سیزن کے زیر اہتمام بچوں کا میلہ منعقد ہوا جس میں شامی گلوکارہ رشا رزق نے بھی شرکت کی۔
الجوف میں شجرکاری مہم شروع:الجوف میں گورنریٹ کی نگرانی میں شجرکاری مہم شروع ہوئی جس کے تحت سبزہ زاروں کا رقبہ بڑھایا جائے گا ۔
جدہ جنگل میں جنگلی حیات کی تقریباً ایک ہزار اقسام:جدہ سیزن کا جنگل زون جنگلی حیات کی تقریباً ایک ہزار اقسام کے ساتھ ساتھ نایاب پرندوں کی 200 اقسام کامرکز ہے۔
شقرا کے تاریخی محلے میں واقع پرانی عمارتیں:شقرا کے تاریخی محلے میں واقع پرانی عمارتیں عظیم تہذیب کی عمدہ مثال ہیں ۔
برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی:قلوہ کمشنری کے زیر اہتمام بارشوں کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کےلیے برساتی نالوں اور آبی گزرگاہیں صاف کرانے کی مہم جاری ہے۔
نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام:وزارت داخلہ نے لوبیا کے پیکٹوں میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ محکمہ انسداد منشیات نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے ‏قبضے سے 403000 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں ۔ ‏

 

 

شیئر: