متحدہ عرب امارات نے جون 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی نگراں کمیٹی نے کہا ہے کہ ’بدھ یکم جون سے نئے نرخوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے، پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے‘۔
پٹرول 98 کی نئی قیمت اضافے کے بعد 4 درہم 15 فلس ہوگئی۔ مئی میں 3.66 درہم تھی۔ فی لٹر 49 فلس بڑھائے گئے۔ 13.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
⛽ Monthly Fuel Price Announcement:
June 2022 fuel prices released by the #UAE Fuel Price Follow-up Committee pic.twitter.com/jX0lrEAfIF— Emarat (امارات) (@EmaratOfficial) May 31, 2022