Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سالانہ امتحانات کب سے ہونگے ؟

سالانہ امتحانات 30 جون تک جاری رہیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے سرکاری، پرائیویٹ اورانٹرنیشنل سکولوں کے سالانہ امتحانات کی  تاریخوں کی منظوری دے دی۔ سپیشل ٹریننگ پروگراموں اور تعلیم بالغاں کے مراکزکے امتحانات کی تاریخیں بھی جاری کردی گئیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 20 ذی القعدہ 1443ھ مطابق 19 جون 2022 اتوار سے طلبہ و طالبات کے پریکٹیکل اور زبانی امتحانات شروع ہوں گے۔ 
تحریری امتحانات کا آغاز  26 جون 2022 بروز اتوار سے ہوگا۔ یکم ذی الحجہ 1443ھ مطابق 30 جون 2022 تک جاری رہیں گے۔ نتائج  کا اعلان جمعرات یکم ذی الحجہ 30 جون کوہی ہوگا۔ 
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ہمارے اساتذہ  و دفتری عملے ،طلبہ و طالبات کے سرپرستوں نے تعلیمی  سال کو کامیاب بنانے میں قابل قدر کردارادا کیا۔ اس پر وزارت سب کی شکر گزار ہے۔

شیئر: