Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر ایئر پورٹ پر طیارے کو ہنگامی صورتحال کا سامنا

لندن۔۔۔۔مانچسٹر سے باربادوس جانیوالے ایک طیارے کو ٹیک آف کرنے سے اس وقت روک دیا گیا جب طیارے کے نیچے دھواں دیکھا گیا۔ یہ طیارہ اس وقت رن وے پر تھا۔رن وے بند کردیا گیا اور آگ بجھانے والے عملے کے ارکان کو طلب کرلیا گیا۔قیاس آرائیاں تھیں کہ اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر کی گئی۔اس اختتام ہفتہ یہ چوتھا طیارہ ہے جسے ہنگامی صورتحال پیش آئی۔ طیارے کو معائنے کیلئے ایپرن میں لے جایا گیا۔مانچسٹر ایئرپورٹ کی خاتون ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کی تاہم کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

شیئر: