Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دعا زہرہ بہاولنگر سے ’بازیاب‘ ، سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے(فوٹو: پنجاب پولیس)
کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق سرچ ٹیموں نے مختلف شہروں میں آپریشن کرتے ہوئے دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو چشتیاں بہاولنگر سے حراست میں لے لیا۔
’دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر نے اپنے بھائی کے سسرال میں ایک شخص کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔‘
ترجمان نے مزید بتایا کہ ’دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘
واضح رہے کہ 16 اپریل کو دعا زہرہ کے کراچی سے لاپتا ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔
بعدازاں ایک وییو میں دعا زہرہ نے صوبہ پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کرنے کا اعتراف کیا تھا اور 26 اپریل کو پولیس کے سامنے بیان دیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا موقف تھا کہ ان کی بیٹی کی عمر ابھی 14 برس ہے، سو اس کی قانون کے مطابق شادی نہیں ہو سکتی۔
انہوں بیٹی کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے جمعے کو آئی جی سندھ کو حکم دیا تھا کہ لڑکے اور لڑکی کو جلد از جلد بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو دعا زہرہ، ظہیر احمد سمیت تمام ملزمان کے بینک اکاؤنٹس، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم  بھی دیا تھا۔

شیئر: