Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان اور والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول، تحقیقات شروع

ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ ایکٹر سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط ملا ہے۔
انڈین ٹیلی ویژن این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط  اتوار کو سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھیجا گیا ہے۔
ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خیال رہے سلمان خان کو دھمکی آمیز خط پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے چند دنوں کے بعد موصول ہوا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دھمکی آمیز خط اس جگہ سے ملا ہے جہاں سلمان خان صبح واک کرنے کے بعد عموماً سستاتے ہیں۔
خط سلمان خان کے گارڈ کو ملا ہے۔  باندرا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔
خیال رہے سلمان خان کو اس سے قبل بھی دھمکی آمیز کالز اور خطوط ملتے رہے ہیں۔
مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بھی سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔
بشنوئی نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں عدالت میں پیشی کے دوران کہا تھا ’سلمان خان کو یہاں جودھ پور میں قتل کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی انہیں ہماری اصل شناخت کے بارے میں پتہ چلے گا۔‘
سدھو موسے والا کو پنجاب کے مانسہ ضلع میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے قتل کی ذمہ داری بھی بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

شیئر: