تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 9 ہزار سے زیادہ اجازت نامے جاری
2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے می 19 فیصد زیادہ ہیں( فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب نے سال رواں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کو ریکارڈ تعداد میں نئے انویسٹمنٹ پرمٹ جاری ہوئے ہیں، یہ تعداد نو ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اس سال پہلی سہ ماہی کے دوران غیرملکیوں کو انویسٹمنٹ کے جتنے پرمٹ جاری کیے گئے وہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں جاری ہونے والے پرمٹ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔
اصلاح حال کے معاملات کو الگ کیا جائے تو سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12ہزار 15 نئے پرمٹ جاری کیے گئے جو 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 150 فیصد زیادہ ہیں۔
وزارت سرمایہ کاری نے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تھوک اور ریٹیل کے کاروبار کے لیے 6 ہزار سے زیادہ نئے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سعودی حکومت تجارتی پردہ پوشی کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہے، انہیں اصلاح حال کے لیے موقع دیا گیا تھا کہ وہ غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لے آئیں۔ اس مہم کے دوران نئے پرمٹس کی تعداد غیرمعمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔