Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کورونا کا شکار، دورہ منسوخ

پاکستان میں موجود جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کورونا کا شکار ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
جرمن نشرتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق منگل کو پاکستان پہنچنے کے بعد وزیر خارجہ انالینا بیئربوک میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے پاکستان کے بعد یونان اور ترکی کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔
کورونا کا شکار ہونے سے قبل انالینا بیئربوک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد باہمی پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔
جرمن وزارت خارجہ کے مطابق لنچ کے بعد وزیر خارجہ کو محسوس ہوا کہ ان کے ذائقے کی حس غائب ہو گئی ہے جس پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر انالینا بیئربوک پاکستان کے دورے پر آئی تھیں۔
جرمن وزیر خارجہ نے منگل کی صبح بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی تھی۔
جرمن وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا بھی لگایا تھا۔

شیئر: