Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیٹ کئی گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال: پی ٹی اے

اکثر صارفین کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ ’وہ واٹس ایپ سے کنیکٹ نہیں ہو پارہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیٹ ٹریفک پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق منگل کی سہ پہر کے بعد سے پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سُست ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
جن شہروں سے یہ شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہر شامل ہیں جہاں ساڑھے چار بجے کے بعد سے انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
منگل کے روز 5 سے 6 بجے کے دوران کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے صارفین نے واٹس ایپ کے دستیاب نہ ہونے کی شکایت کی۔
اکثر کا کہنا ہے کہ وہ ایپ سے کنیکٹ نہیں ہو پارہے اور کئی صارفین نے شکایت کی کہ ان کے میسجز ڈیلیور نہیں ہو پارہے۔
سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایت کرنے والوں کے مطابق کچھ ایپس کام نہیں کررہیں۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ’یوٹیوب پر اُن کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ نہیں ہو رہیں۔‘
تاہم دوسری جانب انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر نیاٹیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کے سسٹم میں خرابی کی نشان دہی ہوئی ہے۔
ترجمان نیاٹیل نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہی پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی اطلاع ہے جس سے سوشل میڈیا ایپس زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر میں خرابی کے باعث سروس متاثر ہوئی ہے اور فی الحال یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ مسئلہ کب تک دور ہو پائے گی۔
پاکستان میں تمام ٹیلی کام ٹریفک معمول کے مطابق بحال: پی ٹی اے
مصر کے قریب اے اے ای-1 اور ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای-5 میں قبل ازیں رپورٹ ہونے والے متاثرہ دو حصوں کی مرمت کردی گئی ہے۔
’اٹلی کے قریب آئی ایم ای ڈبلیو ای میں ایک اور متاثرہ حصے کی مرمت جاری ہے، تاہم پاکستان میں تمام ٹیلی کام ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔‘

شیئر: