Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیرِسمندر انٹرنیٹ کیبل خراب، پاکستان میں صارفین کو دشواری

انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بین الاقوامی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سروسز میں مشکل کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پیر کی شام چھ بجے سے زیر سمندر کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی تھی۔
پی ٹی اے کے بیان کے مطابق ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
زیر سمندر کیبل کٹنے کا درست مقام معلوم کرنے اور انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے متبادل انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروس نیا ٹیل نے صارفین کو پیر کی شام کو انٹرنیٹ میں سست روی کے باعث میسجز کے ذریعے مطلع کیا تھا۔
گزشتہ ماہ بھی زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو سپیڈ میں کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی بحرہند میں ایک مقام پر رپورٹ کی گئی تھی۔

شیئر: