Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، شرکا کو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستانی فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔
بدھ کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریف کیا گیا۔
آرمی چیف نے آپریشن رد الفساد کی پیش رفت پر اطیمنان کا اظہار کیا اور ابھی تک کی کامیابیوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیو سٹریٹجک ماحول کے تناظر میں آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستانی فوج ایک پروفیشنل ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ایک مقدس فریضہ سمجھ کر ادا کرے گی۔

شیئر: