اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا اعزاز نصیب سے ملتا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی باہمی سیریز میں بیٹر محمد حارث کا یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔
بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ سے پہلے محمد حارث کو ون ڈے کیپ دینے کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کو کیپ دی۔
مزید پڑھیں
-
سلمان بٹ سنگاپور کی قومی کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنگ ہیڈ کوچ مقررNode ID: 670701
-
کون سا پاکستانی کرکٹر سوشل میڈیا پر زیادہ مقبول ہے؟Node ID: 675216
اس تقریب کی سب سے خاص بات محمد حارث کے لیے محمد رضوان کے ’اس کی لاج رکھنا، اس کی عزت رکھنا‘ جیسے خوبصورت جملے تھے۔
محمد رضوان کی اس ہدایت بھری نصیحت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی سہرایا جا رہا ہے۔
سید زین عباس کہتے ہیں ’سونے کے دل والے بندے کے سونے جیسے الفاظ۔‘
معصومہ کہتی ہیں ’حارث بھائی آپ کو مبارک ہو۔ آپ خوش قسمت ہو کہ آپ کو ون ڈے کیپ محمد رضوان سے ملی ہے۔ پیارے رضوان اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔‘
سدرش خان نے ٹویٹ کیا ’رضوان اور رضوان پرو میکس۔‘
Rizwan and Rizwan Pro Max https://t.co/EXOhLvHmeZ
— Sudrish Khan (@SudrishK) June 8, 2022