Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سامان تاخیر سے ملنے یا تلف ہونے پر مسافر کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ 

معاوضہ مطالبے کی تاریخ سے 30 روز کے اندر ادا کرنا ہوگا(فوٹو ٹوئٹر السعودیہ)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے سامان تاخیر سے ملنے یا تلف ہوجانے پر مسافروں کو دیے جانے والے معاوضے کا تعین کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ ’اگر مسافر کا سامان تلف ہوجائے  یا گم ہوجائے تو ایسی صورت میں فضائی کمپنی کو فی ٹکٹ 1820 ریال سے 6 ہزار ریال تک معاوضہ دینا ہوگا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مسافر لگیج میں قیمتی اشیا شامل ہونے یا سامان قیمتی ہونے سے معاوضے کی رقم زیادہ  حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں طیارے پر سوار ہونے سے قبل اس حوالے سے فضائی کمپنی کوآگاہ کرنا ہوگا‘۔
محکمہ شہری ہوابازی نے کہا کہ ’اگر کسی  مسافر کا سامان ایک دن سے زیادہ تاخیر سے ملے تو اسے 104 ریال معاوضہ ملے گا۔ داخلی پروازوں پر انتہائی معاوضہ  520 ریال ہوگا‘۔
’بین الاقوامی پروازوں پر فی دن تاخیر پر 208 اور زیادہ سے زیادہ 1040 ریال معاوضہ دیا جائے گا۔ معاوضہ تاخیر سے ملنے والا سامان حوالے کرتے وقت دیا جائے گا۔ 
محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ’ سامان تلف ہونے یا گم ہونے پر معاوضہ مطالبے کی تاریخ سے 30 روز کے اندر ادا کرنا ہوگا‘۔ 

شیئر: