Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری عام کارکن سے کامیاب تاجر کیسے بنا؟

عبدالرحمٰن کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے اور کامیابی کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔ ( فوٹو عاجل)
مملکت کے السعودیہ سیٹلائٹ چینل کے خصوصی پروگرام ’من السعودیہ‘ نے سعودی شہری عبدالرحمٰن الحبردی کی عام کارکن سے کامیاب تاجر بننے کی کہانی بیان کی ہے۔
 سعودی شہری عبدالرحمٰن الحبردی کی کہانی میں بتایا گیا ہے کہ اگر انسان کا جذبہ صادق ہو اور انتھک جدوجہد کرے تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔
عبدالرحمٰن الحبردی نے السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک وقت تھا جب کمیونیکیشن پروگرامنگ کے شعبے میں ایک عام ملازم تھا۔ پھر خود کو ملازمت کے دائرے سے نکال کر کاروبار کی دنیا میں متعارف کرایا۔‘
سعودی شہری نے بتایا کہ ’پری کاسٹ کنکریٹ کی تیاری کا کام شروع کیا اور یہ کام اتنا بڑھا کہ اس کی فیکٹری قائم کی۔‘
عبدالرحمٰن الحبردی نے کہا کہ ’سعودی عرب میں ہر طرف تعمیراتی کام ہو رہے ہیں۔ اس تبدیلی نے تعمیراتی ٹیکنالوجی میں کام کرنے کا حوصلہ دیا۔ اب پری کاسٹ کنکریٹ سے واٹر ٹینکس، دیواریں اور زینے تیار کرنے والی کئی فیکٹریاں قائم کی ہیں۔‘
الحبردی نے سعودی نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ ’وہ ملازمت پر اکتفا نہ کریں بلکہ آگے بڑھنے کے لیے سوچیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے محنت کریں۔  یقین رکھیں کہ سعودی عرب میں کام کرنے اور کامیابی کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اہم یہ ہے کہ انسان کامیابی کے مواقع تلاش کرے اور پھر انہیں حاصل کرنے کی کوشش کرے۔‘

شیئر: