Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القریات میں گھر کے باہر دو بچوں پر آوارہ کتے کا حملہ 

بچے اپنے گھر کے  دروازے کے باہر کھیل رہے تھے( فوٹو اخبار24)
سعودی کمشنری القریات میں گھر کے باہر آوارہ کتے نے کھیل میں مصروف دو بچوں پر اچانک حملہ کردیا تاہم بچے زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔  
اخبار 24 کے مطابق یہ واقعہ القریات کمشنری کے التسھیلات محلے میں پیش آیا۔ یہ شہر کے نئے محلوں میں سے ایک ہے۔
بچوں پر کتے کے حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بچے اپنے گھر کے  دروازے پر بیٹھے کھیل رہے ہیں۔ اسی دوران ایک کتا تیزی سے دوڑتا ہوا ان کی طرف لپکا اور حملہ کی کوشش کی بچوں نے ہمت سے کام لیا اور تیزی سے گھر میں چلے گئے۔ 
الجوف میونسپلٹی کے ترجمان نے ابھی واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ القریات، الجوف ریجن کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔ 

شیئر: