القریات میں آوارہ کتوں کا بچی پر حملہ، راہگیر نے بچا لیا
آوارہ کتوں کے حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے الجوف ریجن کی القریات کمشنری میں آوارہ کتوں نے ایک بچی پرحملہ کردیا تاہم وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے بچی کو سے بچا لیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق راہگیرکا کہنا ہے کہ اگر وہ بچی کو نہ بچاتا تو آوارہ کتے بچی کو بری طرح زخمی کردیتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں۔ خاص طور پر بچے نشانہ بن رہے ہیں۔
آوارہ کتوں کے حملے کی وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ٹھوس بنیادوں پر حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔