Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ماہ کا ’’دہشتگرد‘‘امریکی سفارتخانہ طلب

اوٹاوہ۔۔۔۔امریکی سفارتخانہ نے 3ماہ کے ’’دہشتگرد‘‘کو اس کے فارم میں غلطی کی وجہ سے انٹرویوکیلئے طلب کرلیا۔وہ اپنے داداکے ساتھ امریکہ جانا چاہتا تھا۔ 62سالہ پال کینیون نے اپنے پوتے ہاروے کینیون کا فارم بھرتے ہوئے غلطی سے سفری فارم میں اس حصے کو ٹک مارک کردیا تھا جس میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ کبھی دہشتگرد سرگرمیوں ، جاسوسی، تخریب کاری یا نسل کشی میں ملوث رہے ہیں۔یہ لوگ کینیڈا سے امریکہ جارہے تھے کہ ان کی شیڈول فلائٹ سے صرف3دن پہلے امریکی سفارتخانے نے طلب کیا ۔اس خاندان کو اپنے ٹکٹ منسوخ کرانے پڑے اور نئے ٹکٹ خریدنے پڑے یو ں ایک ذرا سی غلطی پر 3ہزار پونڈ کا اضافی خرچہ پڑگیا۔دادا نے جو ایک فیکٹری کے مالک ہیں بتایا کہ میں نے اپنے دیگر افراد خاندان کے فارم صحیح بھرے لیکن اس میں غلطی ہوگئی۔سفارتخانہ والوں کو خود سوچنا چاہئے کہ کیا کبھی3ماہ کا بچہ دہشتگردی کرسکتا ہے۔

شیئر: