نئی دہلی ....پارلیمانی پینل نے جو تجاویز پیش کی ہیں اگر صدر پرنب مکھرجی نے انکی منظوری دیدی تو مرکزی و ریاستی حکومتوں کے وزراءخود صدر جمہوریہ کی تقریریں ہندی میں ہوا کرینگی۔ یہ اس روایت سے ہٹ کر ہوگا جو اب تک چلی آرہی ہے جس کے تحت صدر اور بعض مرکزی وزراءانگریزی میں تقاریر کرتے تھے بعض مواقع پر انکا ہندی ترجمہ سنایا جاتا تھا۔ یہ اقدام ہندی کو فروغ دینے کے سلسلے کا حصہ ہے۔ صدر مکھرجی پہلے ہی پارلیمانی کمیٹی کی چند سفارشات تسلیم کرچکے ہیں جو سرکاری زبانوںسے متعلق ہیں۔ ان سفارشات میں کہا گیا تھا کہ صدر اور تمام وزراءسمیت اہم شخصیات سے درخواست ہے کہ وہ ہندی میں تقاریر کیا کریں۔ کمیٹی نے یہ سفارشات سابق مرکزی وزیر چدمبرم کی صدارت میں 2011ءمیں ہونے والی میٹنگ میں کی تھی۔ ایک اور سفارش یہ بھی کی گئی تھی کہ قومی فضائی کمپنی ایئر انڈیا اپنے ٹکٹوں پر انگریزی کے بجائے ہندی کا استعمال کرے ۔