Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری کے نتائج کا اعلان اس سال کی آخری سہ ماہی میں ہوگا

مہم میں پہلی مرتبہ 23 فیصد اہلکار خواتین شریک ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شماریات کی ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر فاطمہ الویف نے کہا ہے کہ ’سعودی مردم شماری 2022 کے نتائج کا اعلان سال رواں کی آخری سہ ماہی میں کیا جائے گا۔‘ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ’ بعض صورتوں میں فیلڈ اہلکار کی ضرورت ہے۔ سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کی رہائش پر جاکر مطلوبہ معلومات حاصل کرکے مردم شماری فارم پر کرے گا۔‘
 ڈاکٹر فاطمہ الویف نے بتایا کہ ’مردم شماری کےابتدائی نتائج جاری کیے جائیں گے جبکہ تمام کوائف پیش کرنے کے لیے کوائف کا تجزیہ ضروری ہوگا۔ اس کے بعد مکمل نتائج رائے عامہ کے سامنے لائے جائیں گے‘۔ 
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی مردم و مکان شماری مہم کے حوالے سے ذمے داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس مہم میں پہلی مرتبہ 23 فیصد اہلکار خواتین ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ مردم شماری کا کام مکمل ہونے پر کوائف کے تجزیے اور اصلاح کا کام شروع کیا جائے گا‘۔

شیئر: