Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندچیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کریگا؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ’’بی سی سی آئی‘‘کا اجلاس جلد ہونیوالا ہے جس میں انگلینڈ میں جون سے 18جون تک ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔ہند کو اس امر پر غم و غصہ ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ابھی تک مجوزہ اصلاحات واپس لینے پر رضامند نہیں ہوئی۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں ہند کا ریونیو کم ہوجائے گا۔سپریم کورٹ نے امیتابھ چوہدری کو آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ بی سی آئی کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ نے کہا کہ اجلاس میں آئی سی سی میں شرکت کیلئے بی سی سی آئی کے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔اب چونکہ سپریم کورٹ نے امیتابھ چودھری کا تقرر کیا ہے اور ہم بی سی سی آئی کے مالی و قانونی معاملات پر بھی غورکرینگے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سری نواسن کو آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نااہل قراردیا ہے۔ادھر سرینواسن کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اجلاس میں شرکت سے کوئی چیزمجھے نہیں روکتی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ چونکہ آپ کو اپنے اخبار کی ہیڈ لائن بنانا ہے اس لئے آپ مجھ سے اجلاس میں شرکت کا سوال کررہے ہیں لیکن آپ کو میری طرف سے اخبار کی سہ سرخی نہیں ملے گی۔

شیئر: