Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عرب بھائی‘ سعودی عرب اور عراق کی مشترکہ فوجی مشقیں

مشترکہ فوجی مشقیں 9 روز تک جاری رہیں گی( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
 سعودی عرب اور عراق نے مملکت کے شمالی علاقے میں ’عرب بھائی‘ کے عنوان سے مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ 
سعودی وزارت دفاع  نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مشقوں کا آغاز مملکت کے شمالی علاقے کے فوجی کمانڈر میجر جنرل صالح الزھرانی اور سعودی عراقی فوجی افسران کی موجودگی میں کیا گیا ہے، یہ مشقیں 9 روز تک جاری رہیں گی۔
’عرب بھائی‘ کےعنوان سے ہونے والی مشقوں سے سعودی عرب اور عراق مختلف کمانڈ اور کنٹرول سسٹم  میں دسترس حاصل کریں گے۔ 

سریع الحرکت فوجی مداخلت کے تجربات کیے جائیں گے(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

دونوں ملکوں کے کمانڈروں نے فوجی مشقوں کے لیے جن حالات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی ہے اس کے تحت سریع الحرکت فوجی مداخلت کے تجربات کیے جائیں گے۔
میجر جنرل صالح الزھرانی نے کہاکہ ’سعودی عرب اور عراق عسکری تجربات کے تبادلے اور عسکری امور میں تعاون کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے یہ مشقیں کررہے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب اپنی حربی استعداد بڑھانے، کامیاب عسکری تجربات کے تبادلے کی غرض سے برادر اور دوست ممالک کی افواج کے ساتھ مشقوں کا جامع نظام الاوقات ترتیب دیے ہوئے ہے۔ اسی کے تحت عراق کے ساتھ فوجی مشقیں کی جارہی ہیں‘۔ 

شیئر: