Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعلی عدلیہ میں 90ججوں کے تقرر کی سفارش

نئی دہلی ... سپریم کورٹ کالجیئم نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقررسے متعلق تمام زیر التوا فائلیں نمٹا دیں۔ ہائیکورٹس اور ضلع عدالتوں کے ججوں کی تقرری سے متعلق معاملہ کافی عرصے سے زےر التوا چلا آرہا ہے ۔ منگل کو کالجیئم نے چیف جسٹس جے ایس کیہرکی صدارت میں 90ناموں کے تقررکی سفارش کردی اور مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ ان پر فوری طور سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے ۔ کالجیئم نے مختلف ہائیکورٹس کےلئے ججوں کے کل ناموں کی جو پہلے سفارش کی تھی اس میں ترمیم کرتے ہوئے 40فیصد ججوں کے نام مسترد کر دئیے گئے ۔ سب سے اہم بات یہ ہوئی کہ کالجئیم نے مرکز کے ایک اعتراض کو ختم کرتے ہوئے ہائےکورٹس اور ضلع عدالتوں کےلئے ججوں کی تقرری کےلئے عمر کی حد بھی مقرر کر دی ۔ حکومت اور عدلیہ کے درمیان ججوں کی تقرری اور تبادلے سے متعلق جو میمو رنڈم آف پروسیجر تیار کیا جا رہا ہے منگل کے اجلاس میں کالجیئم نے اس کی بہت سی شقیں منظور کر لی ہیں اور اب تک جو تقرری کا عمل زیر التوا چلا آرہا ہے اس پر کالجیئم نے حکومت سے کہا ہے کہ اب وہ تمام فائلوں کو نمٹا چکی ہے لہٰذا حکومت تقرری کے معاملے میں کسی طرح کی تاخیر نہ کرے۔

 

شیئر: