ینبع ..... موسم کی خرابی کے سبب رائل ائیرفورس کے فضائی کرتب ملتوی کر دیئے گئے ۔ سبق نیوز کے مطابق سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے ینبع کمشنری میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کرنا تھا مگر محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے باعث ائیرفورس نے کرتب ملتوی کر دیئے ۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ موسم شدید گرد آلود رہے گا ۔ شدید گردو غبار کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلو میٹر سے بھی کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے فضائی کرتب ملتوی کر دیئے جائیں ۔