چترال اور گلگت میں فری سٹاٸل پولو مقبول ترین کھیل ہے۔ لیکن اس خطے میں اس کھیل کا تصور لوک موسیقی کے بغیر نہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زمانہ قدیم سے فری سٹائل پولو اور موسیقی کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ ان کے مطابق شروع سے ہی پولو میچ کا اعلان گاؤں میں ڈھول اور شہنائی بجا کر کیا جاتا رہا ہے۔ چترال اور گلگت کے خطے میں پولو اور موسیقی کے آپس میں تعلق کے بارے میں دیکھیے اردو نیوز کے نامہ نگار اسرار احمد کی یہ ڈیجیٹل رپورٹ