گورنر مدینہ کا ’شاہ سلمان سماجی منشور‘ نمائش کا دورہ
گورنر مدینہ کا ’شاہ سلمان سماجی منشور‘ نمائش کا دورہ
پیر 20 جون 2022 5:27
اس کا اہتمام تعمیراتی فن کی اتھارٹی نے کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ نے اتوار کو بک فیسٹول میں ’شاہ سلمان سماجی منشور‘ نمائش کا دورہ کیا ہے۔ اس کا اہتمام تعمیراتی فن کی اتھارٹی نے کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو نمائش کے ماڈلز کے بارے میں بتایا گیا جس میں متعدد ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ منفرد پروجیکٹس کا انتخاب سجایا گیا ہے۔
یہ ایسے پروجیکٹس ہیں جن کے اثرات ریاض سے مملکت کے مختلف علاقوں میں منتقل ہوئے اور سعودی دارالحکومت کی ثقافتی قدروں کی نمائندہ ہیں۔
گورنر مدینہ منورہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ نمائش منفرد تعمیراتی فلسفے کی عکاس ہے۔ اس کی شروعات7 ویں عشرے میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی تھی۔ یہ تعمیراتی فلسفہ تعمیراتی تحفوں میں تبدیل ہوگیا۔
ان میں قصر الحکم، قصر المصمک، کنگ عبدالعزیز ہسٹوریکل سینٹر، جامع کبیر، قصر طویق، الکندی چوراہا، ڈپلومیٹک زون ، الطریف تاریخی محلہ، آل مقبل کے محل، الشمیری مارکیٹ، وادی حنیفہ، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، وزارت خارجہ کی بلڈنگ، کنگ فہد نیشنل لائبریری اوردیگر منفردعمارتیں شامل ہیں۔
شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ یہ نمائش اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز دنیا کے دیگر ملکوں سے مختلف سعودی عرب کی عمارتوں کو منفرد شکل و صورت دیے ہوئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں