بیٹی کی گریجویشن تقریب میں معذور باپ خوشی سے سرشار، ویڈیو وائرل
بیٹی کی گریجویشن تقریب میں معذور باپ خوشی سے سرشار، ویڈیو وائرل
پیر 20 جون 2022 5:26
والد داخلے کے بعد مسلسل 6 برس سے منتظر تھے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب کے تبوک میڈیکل کالج میں تقریب تقسیم اسناد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جب ایک سعودی طالبہ عبیر کا نام ڈگری کے لیے پکارا گیا تو معذور باپ خوشی سے سرشار لڑکھڑاتا ہوا سٹیج تک پہنچا اور اپنی بیٹی کو گلے لگالیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی طالبہ عبیر نے پورے کالج میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔
وڈیو میں باپ بیٹی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ باپ معذوری کے باوجود اپنی بیٹی کے ساتھ بے حد فخر سے کھڑا ہے۔
تقریب تقسیم اسناد کی صدارت شہزادہ فہد بن سلطان کررہے تھے۔ وہ یہ منظر دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔ انہوں نے سعودی طالبہ کو اشارہ کیا کہ وہ اپنے والد کا سر چومیں۔
والد خواب تھا کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بنے۔ والدہ بیٹی کو ڈگری ملنے سے قبل چند دن قبل اچانک مہلک مرض میں مبتلا ہونے پر خوشی کے اس لمحے میں شرکت نہیں کرسکیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سعودی طالبہ کی حقیقی ڈگری ان کے انمول والدین ہیں جنہوں نے اس کامیابی کے لیے اپنی صحت اور اپنی دولت کی قربانی دی۔
سعودی طالبہ بھی شکریے کی مستحق ہیں جنہوں نے اپنے والدین کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے دن رات محنت کی اور انہیں وہ خوشی دی جس کے وہ منتظر تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں