سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ٹریڈ منسٹر اظہر علی ڈیہر کا کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان سے لائیو سٹاک، باسمتی چاول اور گوشت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں لیکن ان کی ڈیمانڈ پوری کرنے اور انڈیا، برطانیہ اور جرمنی کی کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں کو کنسورشیم بنانے کی ضرورت ہے۔ جس سے پاکستان سعودی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے۔ وہ اسلام آباد میں اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چوہدری سے گفتگو کر رہے تھے۔