جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطی سے قبل ہیڈلائنز میں آنے والی تصویر
جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطی سے قبل ہیڈلائنز میں آنے والی تصویر
پیر 20 جون 2022 17:24
سابق وزیرخارجہ نے جو بائیڈن کے دورہ سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے متوقع دورے سے قبل سعودی شہزادہ ترکی الفیصل آل سعود اور اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زپی لیونی کی ایک تصویر نے خبروں کی سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق زپی لیونی نے اتوار کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایک کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شہزادہ ترکی الفیصل اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زپی لیونی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ اسرائیل اور سعودی عرب سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل کی سابق اعلیٰ عہدیدار کی ٹویٹر پر کی جانیوالی اس پوسٹ میں تبصرہ کیا گیا ہے کہ ہم بہتر مستقبل اور روشن کل کی دعا کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں شہزادہ ترکی اسرائیل کے براہ راست ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ حال ہی میں عرب نیوز کے فرینکلی سپیکنگ شو میں اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
باکو کانفرنس میں دونوں عہدیداروں کی اس تصویر نے اسرائیلی اخبارات جیسے ٹائمز آف اسرائیل اور یروشلم پوسٹ پر چھپنے والی خبروں میں ہیڈ لائنز کی جگہ حاصل کی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں