ٹوکیو..... آلو اور اس کے چپس کے گرویدہ لوگوں کا مقبول نعرہ ”بیچا صرف ایک چپ نہیں کھاسکتا، اس شدت سے عام اور مقبول ہوا ہے کہ کچھ دنوں قبل اس کے بارے میں سوچنا بھی محال تھا۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ بازار اور سپر اسٹورز میں آلو کے چپس کی عدم دستیابی کے بعدآن لائن پر بھی اس کی فروخت شروع ہوگئی ہے مگر قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ واضح ہو کہ چپس فروخت کرنے والی عالمی کمپنی نے چند روز قبل خبردار کیا تھا کہ ہیکائیڈو میں طوفان اور بارش کے نتیجے میں آلو کی فصل تقریباً تباہ ہوگئی ہے اس لئے اسے اپنے چپس کے 15مقبول برانڈ کی فروخت بند کرنا پڑ سکتی ہے۔ واضح ہو کہ ہیکائیڈو کا علاقہ ملک میں سب سے زیادہ آلو کی پیداوار کے حوالے سے مشہورہے۔ اس صورتحال کے تحت امریکہ سے آلو کی درآمد بھی شروع ہوگئی ہے مگر جاپانی قوانین کے تحت کوئی بھی خوردنی چیزایک مقررہ حد سے زیادہ درآمد نہیں کی جاسکتی۔ ان سب وجوہ کی بناءپر آلو کی جو بوری 200ین یا 1.8ڈالر میں فروخت ہوتی تھی اب 1250ین (12ڈالر) میں فروخت ہورہی ہے۔