پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ’چین کے کنسورشیم بینکوں نے آج پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
بدھ کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی جانب سے معاہدے پر منگل کے روز دستخط کیے گئے تھے، توقع ہے کہ چند روز میں یہ رقم موصول ہو جائے گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اس معاہدے میں سہولت کاری فراہم کرنے پر چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات، کن شرائط پر اتفاق؟Node ID: 679601
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے کمانے والے افراد پر اڑھائی فیصد انکم ٹیکس لاگو کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر بتدریج 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
The Chinese consortium of banks has today signed the RMB 15 billion (~$2.3 billion) loan facility agreement after it was signed by the Pakistani side yesterday. Inflow is expected within a couple of days. We thank the Chinese government for facilitating this transaction.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 22, 2022