Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کےلیے 23 زبانوں میں رہنما گائیڈ پروگرام

حرم شریف کے مختلف مقامات پرمعلوماتی مراکز قائم کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
 حرمین شریفین انتظامیہ نے حج پر آنے والوں کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کے مختلف مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا خصوصی انتظام کردیا۔ 23 سے زیادہ زبانوں میں اہم مقامات کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام کے ماتحت مقامات کی رہنمائی کے ادارے نے زائرین کو حرمین شریفین کے مختلف مقامات تک رسائی میں سہولت کی غرض سے 24 گھنٹے معلومات فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ 
سیکریٹری سربراہ انتظامیہ برائے ترجمہ و لسانیات احمد الحمیدی نے کہا کہ حج پر آنے والوں کو نئی سروس سے بے حد سہولت ہوگی۔ 
الحمیدی نے بتایا کہ رہنمائی کی سہولت مسجد الحرام کے اندر بیرونی صحنوں اور انفارمیشن سینٹرز کی طرف سے دی جارہی ہے۔ 

شیئر: